Friday, September 30, 2022

نارووال : پولیس نے 8افغانیوں سمیت 9مشکوک افرادکو گرفتار کرلیا

نارووال : پولیس نے 8افغانیوں سمیت 9مشکوک افرادکو گرفتار کرلیا
نارووال(92نیوز) سٹی پولیس نے 8افغانیوں سمیت 9مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا،افغان باشندے ایک گھر میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تھے، پولیس مصروف تفتیش  ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سٹی نارووال نے غازیوال کلاں کے رہائشی عبدالرزاق کے گھر پر اچانک چھاپہ مار کر آٹھ مشکوک افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ہونے والے افغانیوں سے کسی قسم کی کوئی شناخت یا شناختی کارڈز وغیر نہیں ملے جس سے ان کی شناخت کی جا سکے ،گرفتار ہونے والے ملزمان محمد خان، عطاء اللہ،سید رسول خان،رفیع اللہ،انعام اللہ،سید احمد ،زاہد خان،محمد کو گھر سے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے مکان مالک عبدالرزاق کو بھی گرفتار کر لیا ہے، مالک مکان سے بھی تفتیش کی جاری ہے کہ یہ لوگ کب سے یہاں رہائش پذیر تھے،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پہلے بھی کئی افغانی اس گھر میں آئے اور کچھ روز رہنے کے بعد چلے گئے۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی نارووال محمد اکرم گوندل نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کس نیت سے نارووال آئے اور وہ اس گھر میں کیوں رہائش پزیر تھے اور ان کی کیا سر گر میاں تھیں انکے بارے میں پولیس مصروف تفتیش ہے ،جس کے بارے میں قبل از وقت کچھ نہیں بتا سکتے۔