Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نارووال میں ری فلنگ کے دوران سلنڈر پھٹ گیا، پانچ افراد جھلس گئے

نارووال میں ری فلنگ کے دوران سلنڈر پھٹ گیا، پانچ افراد جھلس گئے
April 14, 2015
نارووال (نائنٹی ٹو نیوز) ری فلنگ کے دوران زوردار دھماکے سے سیلنڈر پھٹ گیا۔ پانچ افراد جھلس جانے سے شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو صغریٰ شفیع میڈیکل کمپلیکس میں داخل کروا دیا گیا۔ مریدکے روڈ پر قلعہ کالر والہ میں واقع گیس سیلنڈر کی دوکان میں ری فلنگ کا کام جاری تھا کہ اچانک گیس سیلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں دوکان کی چھت گر گئی۔ ملبے تلے دبے افراد کو ریسکیو 1122 نے نکالا، پانچ افراد محمد عباس، محمد رفیق، عبدالرزاق، محمد شہباز اور گوگا دھماکے سے آگ لگنے کی وجہ سے جھلس بھی گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ملبے سے نکال لیا گیا ہے اور زخمیوں کو صغری شفع میڈیکل کمپلیکس میں داخل کروا دیا گیا جہاں پر دو زخمی محمد عباس اور محمد رفیق کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق تین زخمیوں کے جسم 90فیصد تک جھلس چکے ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔