نارووال : مسافر بس الٹنے سے 6افراد جاں بحق
![نارووال : مسافر بس الٹنے سے 6افراد جاں بحق](https://urdu.92newshd.tv/wp-content/uploads/2016/05/accident1.jpg)
نارووال(92نیوز)نارووال کے علاقے ظفروال کے قریب تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی جس سے چھ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق نارووال کے ظفر وال میں ایک تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی ۔
مسافر بس کے الٹنے سے چھ افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ اس حادثے میں تیس سے زائد مسافر زخمی ہوگئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق زخمیوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں جبکہ زیادہ تر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔