نارووال (92نیوز)نارووال میں زہریلےسپرے والے امرود کھانے سےدوبچے جاں بحق ہو گئے جبکہ تیسرے کی حالت تشویش ناک ہے۔
تفصیلات کےمطابق نواحی گاؤں تتلے والی کے رہائشی تین بچوں نے پھل فروش سے امرود خرید کر کھائے جس سے ان کی حالت غیرہو گئی اہل خانہ انہیں اسپتال لے گئے جہاں پانچ سال کا عبداللہ اور چار سال کی ہادیہ جاں بحق ہو گئے ،جبکہ سات سال کے اکرام کی حالت تشویش ناک ہے ،ڈاکٹروں کا کہناہے کہ بچوں نے زہریلے اسپرے والے امرود کھائے ہیں جس سے ان کی حالت غیر ہو گئی۔