نارووال (ویب ڈیسک)نارووال میں ایم اے کی دو طالبات کی ایک ہی کمرے سے لاشیں برآمد ہوئیں جن کی بازووں کی لکھا تھا کہ ہمیں ایک ہی قبر میں دفنانا ہے ۔اس عبارت نے پولیس اور والدین کےلئے ایک معمہ بنادیا ہے کہ آیا یہ قتل ہے یا خودکشی ۔
تفصیلات کے مطابق دو سہیلیاں ، دو لاشیں اور ایک جیسی موت۔نارووال میں ایم اے کی دو طالبات کی لاشیں کمرے سے برآمد ہوئیں تو دونوں کے بازووں پر تحریر عبارت نے معاملہ کو معمہ بنا دیا۔۔
انہیں ایک ہی قبر میں دفن کیا جائے،پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں۔دونوں طالبات ، دوسہیلیاں تھیں،،،اور ایم اے کر رہی تھیں ایک طالبہ نارووال کے نواحی گاؤں ارود افغاناں کی رہائشی تھی جبکہ دوسری طالبہ اپنی سہیلی کے پاس رہنے کے لئے اُس کے گھر آئی ہوئی تھی۔
دونوں سہیلیاں گاؤں ارود افغاناں میں گھر کے کمرے میں سوئیں اورصبح اسی کمرے سے دونوں کی لاشیں ملیں۔
ان کے بازوؤں پر لکھی تحریر نے معاملے کو معمہ بنا دیا کہ ان دونوں ایک ہی قبرمیں دفن کیا جائے ۔
لڑکیوں کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ دونوں گہری دوست تھیں، اُن کی موت کا اُنہیں یقین نہیں ہو رہا دوسری جانب پولیس کا کہنا کہ بظاہر دونوں لڑکیوں نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کی ہے، تاہم لاشیں ڈسٹرکٹ اسپتال نارووال منتقل کر دی گئی ہیں، جہاں پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد مزید تحقیقات کی جائے گی۔