Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نارووال: اسکول جاتی نویں جماعت کی طالبہ اغواء

نارووال: اسکول جاتی نویں جماعت کی طالبہ اغواء
January 23, 2018

نارووال (92 نیوز) نارووال میں اسکول جاتی نویں جماعت کی طالبہ کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا ۔ مزاحمت پر اغواکاروں نے لڑکی کے بھائی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔
پنجاب میں لڑکیوں کے اغوا کے واقعات معمول بنتے جا رہے ہیں ۔
نارووال میں بھائی کے ساتھ اسکول جاتی نویں جماعت کی طالبہ کو نا معلوم افراد زبردستی کار میں ڈال کر فرار ہو گئے ۔ مزاحمت پر لڑکی کے بھائی کو تشدد کا نشانہ بھی بنا ڈالا ۔
واقعے کے خلاف اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے اور ظفروال روڈ کو بلاک کر دیا جس سے سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔
قریب واقع سرکاری اور نجی اسکول کے طلبہ بھی احتجاج میں شامل ہو گئے ۔ مظاہرین نے پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی بھی کی ۔
مظاہرین نے کہا کہ پولیس امن وامان قائم کرنے میں ناکام ہو گئی ہے ۔ اب بچوں کو اسکول بھیجنا بھی دشوار ہوتا جا رہا ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کروائیں ۔