Wednesday, October 5, 2022

نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن اسکینڈل،سابق ڈی جی اسپورٹس بورڈ اخترنواز گرفتار

نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن اسکینڈل،سابق ڈی جی اسپورٹس بورڈ اخترنواز گرفتار
لاہور  ( 92 نیوز )نارووال اسپورٹس سٹی میں کروڑوں روپے کا کرپشن اسکینڈل سامنے آ گیا، سابق ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا کو گرفتار کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق سابق ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ نے سپورٹس سٹی میں من پسند لوگوں کو ٹھیکے دئیے ۔ سابق ڈی جی اسپورٹس بورڈ کو نارووال سپورٹس سٹی میں کروڑوں کی مالی بے ضابطگیوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا،ذرائع کے مطابق سابق ڈی جی نے سپورٹس سٹی میں من پسند لوگوں کو ٹھیکے دئیے گئےاور  غیر معیاری میٹریل استعمال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اختر نواز گنجیرا کو ایف آئی اے نے گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی ، گرفتاری گزشتہ رات عمل میں آئی  ۔ ذرائع کے مطابق نارووال سپورٹس سٹی کے چار ارب مالیت کے منصوبے پر اب تک ڈھائی ارب روپے خرچ ہوچکے ہیں۔