Monday, January 30, 2023

نارووال،پیجوالی اسٹیشن کے قریب اسکول وین ٹرین کی زد میں آگئی،12بچے زخمی

نارووال،پیجوالی اسٹیشن کے قریب اسکول وین ٹرین کی زد میں آگئی،12بچے زخمی
ناروال ( 92 نیوز) ریلوے حکام کی غفلت کے باعث ایک اورحادثہ پیش آگیا،  نارووال کے پیجوالی اسٹیشن کے قریب بغیر پھاٹک کراسنگ پر ٹرین  کی اسکول وین کوٹکر سے 12 بچے شدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی، زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا ۔زخمی ہونے والےطلبا  کا نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ  کراسنگ پوائنٹ پر محکمہ ریلوے کا کوئی ملازم موجود نہیں ہوتا،شدید دھند چھائی ہوئی تھی اچانک ٹرین سرپرآن پہنچی۔ ڈاکٹرز کے مطابق  دو بچوں کی حالت تشوشناک ہے، ہیڈ انجری والے بچے کو لاہور ریفر کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب  وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے رپورٹ طلب کر لی ۔ 92 نیوز ایک ماہ قبل  کراسنگ پوائنٹ پر گیٹ نہ ہونے کی نشاندہی کرچکا ہے۔