Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نارووال،92 نیوز کی خبر پر ایکشن ، 9ویں جماعت کی طالبہ بازیاب

نارووال،92 نیوز کی خبر پر ایکشن ، 9ویں جماعت کی طالبہ بازیاب
January 23, 2018

نارووال ( 92 نیوز ) 92 نیوز نارووال کے علاقے دھبلی والا سے اغوا ہونے والی لڑکی کے لواحقین کی آواز بنا تو پولیس حرکت میں آگئی ۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نویں جماعت کی طالبہ کو پسرور سے بازیاب کرالیا ۔ 3اغواکار بھی گرفتار کر لئے گئے ۔

چینل 92 نیوز نے معاملہ اٹھایا تو پولیس کا ہوش آیا ۔ نارووال کے نواحی علاقے دھبلی والا سے اغوا ہونے والی نویں جماعت کی طالبہ کو پسرور سے بازیاب کرالیا گیا ۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واردات میں استعمال ہونے والی کار اور 3اغواکاروں کو بھی گرفتار کرلیا جبکہ ایک ملزم تاحال فرار ہے۔

طالبہ کو اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ اپنے بھائی کے ساتھ سکول جارہی تھی ۔ ملزموں نے مزاحمت کرنے پر لڑکی کے بھائی پر تشدد بھی کیا۔

لڑکی کے اغوا کے بعد اہل علاقہ  اور رشتےدار احتجاج کے لئے باہر نکل آئے اور 8 گھنٹے تک نارووال ظفروال روڈ کو بلاک کئے رکھا۔