Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نارووال ، وزیر داخلہ احسن اقبال بھی جوتا کلب میں شامل ہو گئے

نارووال ، وزیر داخلہ احسن اقبال بھی جوتا کلب میں شامل ہو گئے
February 24, 2018

نارووال ( 92 نیوز ) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال بھی جوتا کلب میں شامل ہو گئے ہیں ۔نارووال میں تقریب کے دوران وفاقی وزیر داخلہ خطاب کر رہے تھے کہ اچانک حارث نامی شخص نے ان کی جانب جوتا پھینک دیا ۔ سکیورٹی اہلکاروں نے حارث نامی شخص کو پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بناڈالا ۔

عدلیہ پر تنقید  احسن اقبال کو مہنگی پڑ گئی ، وفاقی وزیر داخلہ  کو اپنے ہی علاقے نارووال میں رسوائی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔احسن اقبال اپنے آبائی علاقے نارووال میں ورکرز کنونشن کے دوران وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال جوش خطابت میں عدلیہ پر خوب تنقید کر رہے تھے کہ عدالتی فیصلوں پر بےجا تنقید  کنونشن میں شامل نوجوان سے برداشت نہ ہوسکی۔

بلال حارث نامی نوجوان  نے  عدلیہ پر مسلسل تنقید کرتے وفاقی وزیر داخلہ کی طرف جوتا  پھینک دیا۔جوتا آگے کھڑے کیمرہ مین سے ٹکرا کر گر گیا۔پہلا وار خالی جانے پر بلال حارث نے دوسرا جوتا اتارا اور پھر دے مارا جو مائیک کو چھوتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو جا لگا۔

اپنے لیڈر کو جوتا لگنے پر ن لیگ کے متوالے مشتعل ہوگئے اور  نوجوان پر ٹوٹ پڑے ۔ خوب درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کیا گیا ۔

جوتا پھینکے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے  مخالفین کی سازش  قرار دے دی۔

احسن اقبال پر جوتا پھینکنے والے نوجوان بلال حارث  کو بعد ازاں رہا کرتے ہوئے ان کے والد کےحوالے کر دیا گیا۔