ناران چلاس روڈ پر گاڑی کو حادثہ، 3وکلا جاں بحق، 14زخمی
ناران (92نیوز)وکلا کے ساتھ ایک اور سانحہ پیش گا آگیا ہے ۔ ناران چلاس روڈ پر گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی ہے جس میں تین وکلا جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوگئے ہیں ۔ زخمیوں کوفوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال چلاس منتقل کر دیا گیا ہے ۔ حادثے کا شکار وکلا کا منڈی بہاؤالدین کے علاقے ملکوال سے تعلق ہے جبکہ وہ سیر و سیاحت کیلئے ناران گئے ہوئے تھے۔ جاں بحق ہونے والوں کی فیض احمد، ارشد مجاہد اور وقاص کے ناموں سے شناخت ہوئی ہے ۔