Monday, September 26, 2022

نادرن بائی پاس کراچی پر اسکول وین اور ڈمپر میں تصادم، 8 بچے زخمی

نادرن بائی پاس کراچی پر اسکول وین اور ڈمپر میں تصادم، 8 بچے زخمی

کراچی (92 نیوز) نادرن بائی پاس پر اسکول وین اور ڈمپر میں تصادم سے 8 بچے زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں منتقل کردیا ہےجبکہ تین شدید زخمی بچیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

سرجانی ٹاون سے اسکول کی پکنک پر جانے والی کوسٹر نادرن بائی پاس کٹ موڑ کے قریب  ڈمپر کے ساتھ حادثے کا شکار ہو گئی۔ پولیس کے مطابق کوسٹر میں بچوں سمیت چالیس سے زائد افراد سوار تھے جنہیں فوری طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔  

پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے دوسری جانب پکنک کے لیے جانے والے بچوں کا کہنا ہے کے زور دار آواز سنائی دی جس کے بعد ہر کسی کو زخمی حالت میں دیکھا۔  

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بچوں کے ورثہ اسپتال پہنچ گئے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچوں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔