Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نادرا کے ذکر پر مسکراہٹیں .... پٹرول کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان

نادرا کے ذکر پر مسکراہٹیں .... پٹرول کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان
December 31, 2015
لاہور (92نیوز) وزیراعظم نواز شریف قومی صحت کے پروگرام کے افتتاح کے موقع پر صحت افزا خطاب کر گئے۔ ہلکا پھلکا مذاق کیا‘ چٹکلا چھوڑا۔ اپنی کابینہ کے ارکان کی تعریفیں بھی کرتے رہے لیکن نادرا کے ذکر پر قہقہے بھی بکھیر دیے۔ تفصیلات کے مطابق قومی صحت کے پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم نے ذکر خیر کیا نادرا کا۔ ساتھ ہی بتا دیا کوئی غلط فہمی میں نہ رہے۔ نادرا نامی کسی خاتون کی بات نہیں ہو رہی بلکہ یہاں ذکر ہے لوگوں کو شناخت دینے والے ادارے یعنی نادرا کا۔ لیکن ذرا رکیے کہیں نواز شریف کا اشارہ ماضی کی پرکشش اداکارہ نادرا کی طرف تو نہیں تھا۔ خوب قہقہے بکھیرنے کے بعد وزیراعظم نے اپنی کابینہ کے ارکان کی ہلکے پھلکے انداز میں روایتی تعریف کی اور بتایا کہ تقریب میں آتے ہوئے راستے میں ڈار صاحب سے پٹرول کے معاملے پر بات ہوئی جس کے بعد وزیراعظم نے پٹرول کی قیمت نہ بڑھانے کا اعلان کیا۔ ساتھ ہی لوگوں کے دلوں کی بات بھی کہہ ڈالی کہ لوگ سوچتے ہونگے قیمت کم کیوں نہیں کی۔ وزیراعظم خطاب کریں اور موٹر وے اور سڑکوں کا ذکر خیر نہ ہو تو خطاب ادھورا رہ جاتا ہے لہٰذا وزیراعظم اس موقع پر بھی موٹروے اور سڑکوں کا ذکر کرتے نظر آئے۔ لائٹ انداز میں خطاب کا اختتام بھی وزیراعظم نے لائٹ ماحول میں کیا جس پر شرکاءوزیراعظم کے وژن کو داد دیے بغیر نہ رہ پائے۔