Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نادرا کا نادر کارنامہ ! 30برس کے جوان کو 60 سالہ بوڑھا بنا دیا

نادرا کا نادر کارنامہ ! 30برس کے جوان کو 60 سالہ بوڑھا بنا دیا
January 16, 2016
مظفرگڑھ (92نیوز) نادرا کا ایک اور نادر کارنامہ۔ نوجوان اپنی بیوی کا شناختی کارڈ بنوانے کے لیے نادرا آفس پہنچا تو معاملہ ہی اور ہو گیا۔ مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے نوجوان کو اپنے باپ کا ہم عمر بنا دیا گیا۔ اب نہ بیوی کا شناختی کارڈ بن رہا ہے نہ اس کو باپ سے بیٹا بنایا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ تحصیل جتوئی کے نادرا آفس کے عملے نے بیٹے کو باپ کا ہم عمر بنا دیا۔ مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی کے رہائشی محمد اکرم کی تاریخ پیدائش 1986ءکے بجائے 1956ءلکھ دی۔ جتوئی کا مزدور شہری جب بیوی کا شناختی بنوانے کے لیے گیا تو پتہ چلا کہ اس کے شناختی کارڈ پر تاریخ پیدائش اس کے والد کی درج ہے۔ محمد اکرم اور اس کے والد غلام حسن کا کہنا ہے کہ غربت کی وجہ سے فیس ادا نہیں کرسکتے جبکہ غلطی نادرا کی ہے۔ محمد اکرم کو اب بیوی کے شناختی کارڈ سے پہلے اپنی شناخت کی فکر لاحق ہے۔ نادرا اکرم کو باپ سے بیٹا بنائے گا تو ہی اسکی بیوی کو بھی اس کا دلہا مل جائے گا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔