نادرا نے37حلقوں کی ویری فیکیشن رپورٹ الیکشن کمشن کو بھجوادی

اسلام آباد(92نیوز)نادرا نے 37 حلقوں کی ویری فیکیشن رپورٹ مرتب کر کے الیکشن کمشن کو بھجوا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نادرا کی تیار کردہ ویری فیکیشن رپورٹ 8 ہزار صفحات پر مشتمل ہے۔
یہ رپورٹ الیکشن ٹربیونلز کو بھی بھجوائی گئی تھی۔
پاکستان تحریک اںصاف نے بھی نادرا سے تصدیق شدہ رپورٹ کے حصول کی درخواست کی تھی ۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن ویری فیکیشن رپورٹ جوڈیشل کمشن کو بھیجے گا۔