Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نادرا نے 48 مسافروں میں سے پانچ کی شناخت جاری کر دی

نادرا نے 48 مسافروں میں سے پانچ کی شناخت جاری کر دی
December 8, 2016

اسلام آباد (92نیوز) حویلیاں میں طیارہ حادثے کے مقام پر ملبہ ہٹانے اور ٓلاشوں کو منتقل کرنے کا کام جاری ہے۔ پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے میتوں کو ایبٹ آباد سے اسلام آباد پمزاسپتال لایا جائے گا جبکہ نادرا نے تباہ ہونے والے طیارے کے 5مسافروں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنے والے المناک حادثے کے بعد دوسرے روز بھی طیارے کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔ جائے حادثہ سے ملنے والی لاشوں کی باقیات کو بھی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

اس آپریشن میں آرمی کے جوان اور ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں۔ دوسری جانب نادرا نے تباہ ہونے والے طیارے کے 5مسافروں کی شناخت کے بعد ان کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ مسافروں کی تصاویر، شناختی کارڈ اور گھر کا ایڈریس بھی جاری کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔