Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نادرا سے تجدید نہ کرائے جانیوالے  اسلحہ لائسنس 31  دسمبر 2015 کے بعد منسوخ کر نے کا فیصلہ

نادرا سے تجدید نہ کرائے جانیوالے  اسلحہ لائسنس 31  دسمبر 2015 کے بعد منسوخ کر نے کا فیصلہ
May 4, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت اسلحہ لائسنسوں کے اجرا اور تجدید کے حوالے  اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جسمیں وزارت داخلہ کے حکام نے بریفنگ دی۔ اس موقع پر چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ  ماضی میں اسلحہ لائسنس کے قوانین کا غلط استعمال کیا گیا اور آئندہ 25 سال سے کم عمر افراد کو اسلحہ لائسنس جاری نہیں کیا جائے گا۔ چوہدری نثار کا مزید کہناتھا کہ صرف دفاعی پیداوار اور سیکورٹی ادارے ہی ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس حاصل کر سکیں  گے ۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ اسلحہ لائسنسون کی توسیع کی تاریخ میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ 1973 سے جون 2013 تک جاری  کردہ تمام لائسنس نادرا کے ذریعے کمپیوٹرائزڈ کیے جائیں گے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔