Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ناجائز تعلقات : عدالتی حکم پرجوڑے کو سو سو کوڑوں کی سزا

ناجائز تعلقات : عدالتی حکم پرجوڑے کو سو سو کوڑوں کی سزا
September 1, 2015
کابل(ویب ڈیسک)افغانستان کی جمہوری حکومت نے بھی طالبان کی یاد تازہ کر دی صوبے غور میں ایک جوڑے کو ناجائز تعلقات کا جرم ثابت ہونے پر سرعام سو سو کوڑے مارے گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق افغان صوبہ غور کی عدالت نے ناجائز تعلقات کا جرم ثابت ہونے پر ایک جوڑے کو سو سو کوڑوں کی سزا سنائی جس پر احاطہ عدالت کے اندر سرعام عمل کیا گیا۔ اکیس سالہ احمد اور بائیس سالہ زرمینہ کو بیس دن پہلے فیروز کوہ شہر سے گرفتار کیا گیا تھا دونوں کو جیل میں رکھا گیا اور مقامی عدالت نے سماعت کے بعد دونوں کو کوڑوں کی سزا سنائی۔ سزا پر عمل کے موقع پر مقامی حکام عدالتی افسر اور علاقہ کے لوگ موجود تھےمقامی عدالت کے جج عطا محمد نے کہا کہ احمد اور زرمینہ نے اعتراف گناہ کیا جس کے بعد دونوں کو سزا دی گئی۔ کوڑوں کی سزا کے بعد جوڑے کو رہا کر دیا گیا تاہم زرمینہ کو اس کی سکیورٹی کے لئے ایک سیف ہائوس میں منتقل کر دیا گیا۔