Sunday, October 17, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نابینا پن کو شکست دینے کیلئے برطانوی سائنسدانوں نے نیا طریقہ علاج ڈھونڈ لیا

نابینا پن کو شکست دینے کیلئے برطانوی سائنسدانوں نے نیا طریقہ علاج ڈھونڈ لیا
April 30, 2016
لندن (ویب ڈیسک) برطانوی سائنسدانوں نے نظر کو بحال کرنے کیلئے ایک نیا طریقہ علاج دریافت کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی سائنسدانوں نے نظر کی کمزوری کیلئے ایک نیا جینیاتی طریقہ علاج ڈھونڈا ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اسے جین تھراپی کا نام دیا ہے۔ اس طریقہ علاج کی بدولت ایسے مریض جن کے نابینا ہونے کا خطرہ ہو ان کی نظر بحال ہونا ممکن ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ طریقہ علاج بہت موثر ہے اور اسے استعمال کیا جا تا ہے۔ اس طریقہ علاج میں آنکھ کے پچھلے حصے میں ایک فعال جین داخل کر دیا جاتا ہے جن سے خلیوں کا از سرنو احیا شروع ہو جاتا ہے۔ سائنسدان اس طریقہ علاج کو برطانیہ، امریکہ، کینیڈا اور جرمنی میں 32 مریضوں پر آزما چکے ہیں۔ جین تھراپی کی مدد سے سائنسدان اب تک نابینا پن کے طرف گامزن مریضوں کی نظر بچانے میں کامیاب رہے ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جین تھراپی سے نہ صرف نابیناپن کی بیماری رک جاتی ہے بلکہ رفتہ رفتہ مرتے ہوئے خلیے دوبارہ صحت مند ہو جاتے ہیں اور مریض کی بینائی بہتر ہو جاتی ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔