Friday, September 20, 2024

نابینا افراد کا اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا چوتھے روز بھی جاری

نابینا افراد کا اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا چوتھے روز بھی جاری
February 22, 2018

لاہور (92 نیوز) نابینا افراد کا اپنے مطالبات کے حق میں سیون کلب چوک میں دھرنا چوتھے روز میں داخل ہو گیا ۔ احتجاج کے باعث ٹریفک کانظام درہم برہم ہوگیا ۔
مظاہرین نے سیون کلب چوک بلاک کر دیا ۔ کینال سے مال روڈ کی جانب آنے والی سڑک بھی بند کر دی ۔
نابینا افراد ٹس سے مس نہیں ہو رہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپنے مطالبات منوائے بغیر نہیں اُٹھیں گے ۔
مظاہرین کے دھرنے کے باعث مال روڈ سے ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا ۔ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔
ادھر نابینا افراد نے سرکاری نوکریوں میں کوٹہ دینے کا مطالبہ بھی کیا ۔
لاہور ہائیکورٹ میں مظاہرین کی جانب سے رٹ دائر کرنے والی ایڈووکیٹ تابندہ اسلام دھرنا ختم کرنے کی اپیل لئے نابینا افراد کے پاس سیون کلب پہنچیں مگر مظاہرین نے مطالبات کی منظوری تک اٹھنے سے انکار کر دیا ۔