Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ناا ہلی کیس:عمران خان نےمنی ٹریل سےمتعلق سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا

ناا ہلی کیس:عمران خان نےمنی ٹریل سےمتعلق سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا
July 22, 2017

اسلام آباد(92نیوز)عمران خان نا اہلی کیس میں منی ٹریل سے متعلق سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ جواب عمران خان نے 1971 سے 1988 تک کاؤنٹی کرکٹ کھیلی کاؤنٹی کرکٹ اپنا بیس سال سے پرانا ریکارڈ نہیں رکھتی عمران خان کا کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے اور آمدن کا ریکارڈ دستیاب نہیں۔

تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے ان کے وکیل نعیم بخاری نے منی ٹریل سے متعلق جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ عمران خان 1971ءسے 1988ءتک وارسٹر شائر، سسکس کی طرف سے کاؤنٹی کھیلتے رہے۔ کاﺅنٹی کرکٹ اپنا بیس سال سے پرانا ریکارڈ نہیں رکھتی۔ عمران خان کا کاﺅنٹی کرکٹ کھیلنے اور آمدن کا ریکارڈ دستیاب نہیں۔ جواب کے مطابق کیری پیکرکرکٹ کے 75 ہزار ڈالرنیوساﺅتھ ویلز آسٹریلیا کے ساتھ کھیلنے کے 50 ہزار ڈالر ملے کسی قسم کی کوئی منی لانڈرنگ نہیں کی گئی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عمران خان اپنی ملازمت کے شیڈول کا ریکارڈ بھی نہیں رکھتے۔ انہوں نے لندن فلیٹ 1984ءمیں کچھ گروی رکھ کر خریدا۔فلیٹ کی قیمت ایک لاکھ 17ہزار پاﺅنڈتھی۔ ابتدائی رقم 61ہزار پاﺅنڈ ادا کی گئی۔۔گروی کا معاہدہ 20سال کا تھا لیکن رقم 68ماہ بعد ہی 1989ءمیں ادا کر دی گئی۔

سپریم کورٹ عمران خان نااہلی کیس کی سماعت 25 جولائی کو کریگی۔