Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نااہل شخص کی بچپن کی خواہش پوری ہو گئی،فواد چودھری

نااہل شخص کی بچپن کی خواہش پوری ہو گئی،فواد چودھری
February 27, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) مسلم لیگ ن کی مجلس عاملہ میں نواز شریف کو تاحیات قائد بنانے پر پی ٹی آئی کے رہنماء فواد چوہدری کہتے ہیں کہ نااہل شخص کی بچپن کی خواہش پوری ہو گئی، صدام حسین اور معمر قذافی بھی سپریم قائد تھے اللہ نہ کرے نواز شریف کا بھی ان کے جیسا حال ہو۔

لاہور کے مقامی ہوٹل میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء فواد چوہدری کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا ۔  تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عدلیہ کے فیصلے کسی کوپسند آئیں یا نہیں لیکن سب کو ماننے پڑیں گے ۔ ، لیگی رہنماء بتائیں اگر سارے ان کے خلاف سازش کر رہے ہیں تو وہ ابھی تک حکومت کی کرسی پر کیوں بیٹھے ہیں۔

فواد چوہدری نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے کی گرفتاری پر عمران خان کے بیان کو دہراتے ہوئے کہا کہ احد چیمہ وہ طوطا ہےجس میں شہباز شریف کی جان ہے،اربوں کی کرپشن میں ملوث ملزم کی گرفتاری پر ابھی بڑے بڑے نام سامنے آئیں گے ۔