Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نااہلی یا کرپشن کی غضب کہانی، پانچ ارب روپے میں تعمیرشدہ زیروپوائنٹ فلائی اوور ٹوٹ پھوٹ کا شکار

نااہلی یا کرپشن کی غضب کہانی، پانچ ارب روپے میں تعمیرشدہ زیروپوائنٹ فلائی اوور ٹوٹ پھوٹ کا شکار
May 14, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) زیروپوائنٹ فلائی اوور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا۔ پل کا ایک حصہ برساتی نالے کی جانب سرکنے لگا۔ تعمیراتی اجزاء ریت کی طرح بکھر کر گرنے لگے۔ زیروپوائنٹ فلائی اوور وہ تاریخی منصوبہ ہے جس کا پی سی ون کئی مرتبہ تبدیل ہوا، سٹڈی پر تیس کروڑ خرچ ہوئے، ڈیزائن اور تعمیری کام کی نوعیت میں بار بار اور غیر ضروری  تبدیلیاں کی گئیں، اس سب کے باوجود یہ فلائی اوور انجینئرنگ کی بدترین مثال ہے۔ اسے نااہلی کہیں یا کرپشن کی غضب کہانی، ننانوے کروڑ بیس لاکھ تعمیری لاگت تخمینے والا یہ فلائی اوور پانچ ارب روپے میں مکمل ہوا اور پھر 3 سال میں ہی ٹوٹ کر بکھرنا بھی شروع ہو گیا۔ پل کا یہ حصہ برساتی نالے کی طرف سرک رہا ہے، درمیانی جوڑ اپنی جگہ سے ہٹ چکا ہے، غیرمعیاری تعمیراتی سامان کے باعث سیمنٹ ریت کی طرح بکھر رہا ہے جبکہ سریا پلاسٹک کی طرح ٹوٹ رہا ہے۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان بھی زیرو پوائنٹ فلائی اوور کو غیر معیاری اور کرپشن کا شاہکار قرار دے چکا ہے۔ ضروری ہے کہ منصوبے میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کرائی جایئں کہ ایک ارب روپے کی لاگت کا منصوبہ 5 ارب روپے میں کیسے تعمیر ہوا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔