Saturday, July 27, 2024

نااہلی کیس، فیصل واوڈا کے وکیل نے عدالت میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ پیش کردیا

نااہلی کیس، فیصل واوڈا کے وکیل نے عدالت میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ پیش کردیا
March 16, 2021

کراچی (92 نیوز) فیصل واوڈا کی الیکشن کمیشن کو نااہلی کیس پر کارروائی سے روکنے کی درخواست کی سماعت پر فیصل واوڈا کے وکیل نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ عدالت میں پیش کردیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں فیصل واوڈا کی الیکشن کمیشن کو نا اہلی کیس پر کارروائی سے روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ فیصل واوڈا کے وکیل معیز احمد نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ پیش کردیا۔

جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ، آپ اپنا دہری شہریت چھوڑنے کا حلف نامہ جمع کرا دیں، سرٹیفکیٹ کیوں نہیں دیتے؟، آپ خود الیکشن کمیشن کو مطمئن نہیں کرنا چاہتے۔ فی الحال الیکشن کمیشن کی کارروائی سے نہیں روک سکتے۔

عدالت نے کیس کی سماعت31 مارچ تک ملتوی کردی۔