Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نااہلی کیس : عدالت نے عمران خان سے لندن میں جائیداد کی خریداری سے متعلق دستاویزات طلب کرلیں

نااہلی کیس : عدالت نے عمران خان سے لندن میں جائیداد کی خریداری سے متعلق دستاویزات طلب کرلیں
July 11, 2017

اسلام آباد(92نیوز)سپریم کورٹ میں عمران خان کی نااہلی کیس کی سماعت ۔عدالت نے لندن میں جائیداد کی خریداری سے متعلق تمام دستاویزات طلب کرلیں ۔چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ  عمران خان چوری پکڑنے کی بات کرتے ہیں،اگر چوری پکڑنی ہے تو خود بھی جواب دینا ہو گا۔

تفصیلات کےمطابق  چیف جسٹس میاں  ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے عمران خان کی نااہلی سے متعلق حنیف عباسی کی درخواست پر سماعت کی، چیف جسٹس نے الیکشن کمیشن کے جواب پرتحریک انصاف کے جواب الجواب میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ وکیل انور منصور کہاں ہیں، جس پر عدالت میں موجود پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ انورمنصور 15 اگست تک چھٹیوں پر ہیں، جس پرچیف جسٹس نے کہا ججزچھٹیاں چھوڑکرسماعت کررہے ہیں صرف معذرت سے کچھ نہیں بنے گا کیوں نہ عمران خان کوبلا لیں جوخود اورپارٹی دونوں کی نمائندگی کریں گے،

الیکشن کمیشن کے وکیل ابراھیم ستی نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کوبتایا کہ کسی بھی سیاسی جماعت نے بیرونی فنڈنگ کوتسلیم نہیں کیا اورنہ ہی الیکشن کمیشن نے چھان بین کی ،ایک سوال کے جواب میں الیکشن کمیشن کے وکیل نے بتایا کہ الیکشن کمیشن ممنوعہ فنڈز کو ضبط کرنے ،بیرون ملک فنڈنگ پر ازخود نوٹس لینے اور کارروائی کا اختیار رکھتا ہے جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دیے کہ کئی سال تک الیکشن کمیش سویا رہا ایک کو پکڑیں گے توتعصب کاالزام لگے گا الیکشن کمیشن تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ یکساں سلوک کرے۔

 سپریم کورٹ میں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نان ریذیڈنٹ ہوتے ہوئے ریٹرنز جمع کرنا لازمی ہے، نان ریزیڈنٹ کے اثاثے 25 لاکھ سے زائد ہوں تو ظاہر کرنا ضروری ہیں، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 13 جولائی تک ملتوی کر دی۔