Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نااہلی ریفرنس : وزیراعظم نوازشریف اور دیگر فریقین کو 6 ستمبر کیلئے نوٹس جاری

نااہلی ریفرنس : وزیراعظم نوازشریف اور دیگر فریقین کو 6 ستمبر کیلئے نوٹس جاری
August 17, 2016
اسلام آباد (92نیوز) پاناما لیکس کے معاملے پروزیراعظم‘ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف‘ وزیرخزانہ اسحاق ڈار‘ حمزہ شہباز اور کیپٹن صفدر کو چھ ستمبر کےلئے نوٹس جاری کر دیے۔ لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کہتے ہیں کہ وزیراعظم کے خلاف تحریر ی ثبوت پیش کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5رکنی بنچ نے وزیراعظم سمیت ان کے خاندان کے 5افراد کی نااہلی ریفرنس کی سماعت کی۔ الیکشن کمیشن نے پانچوں افراد کو 6ستمبر کےلئے نوٹس جاری کر دیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ آف شور کمپنیاں جب بنائی گئیں تو اس وقت حسن نواز اور مریم نواز کم عمر تھے۔ آف شور کمپنیوں کے اصل مالک نواز شریف ہیں۔ وزیراعظم صادق اور امین نہیں رہے نااہل قرار دیا جائے۔ دانیال عزیزنے کہا کہ تحریک انصاف اس وقت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے۔ طلال چودھری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو نااہل کرانے کی کوشش کرنے والے لوگ ان کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں انصاف چاہتی ہیں۔ اگر انصاف نہ ملا تو فیصلہ سڑکوں پر ہو گا۔