Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نائینٹی ٹو نیوز نے سب سے پہلے نتیجہ دینے کی روایت برقرار رکھی

نائینٹی ٹو نیوز نے سب سے پہلے نتیجہ دینے کی روایت برقرار رکھی
July 26, 2018
لاہور (92 نیوز) الیکشن 2018  کے موقع پر نائینٹی ٹو نیوز کی میراتھن ٹرانسمیشن  سب کو بھا گئی ۔ ووٹنگ کے آغاز سے اختتام تک  اور پھر ملک بھر سے  موصول ہونے والے نتائج ۔نائینٹی ٹو نیوز نے سب کچھ دکھایا ۔ نائینٹی ٹو نیوز کے 360 ڈگری ورچول اسٹوڈیو  اور آگمینٹڈ ریالٹی نیوز روم سے الیکشن ٹرانسمیشن کو چار چاند لگا دیئے۔ نائینٹی ٹو نیوز نے اپنی روایت کو برقرار رکھا ۔ سب سے پہلے سب سے پہلا  نتیجہ  لوگوں نے نائینٹی ٹو نیوز کی سکرین پر دیکھا ۔ بڑی الیکشن ٹرانسمیشن  پر نائینٹی ٹو نیوز کے معروف تجزیہ کاروں کی ٹیم کے  تجزیئے  نتائج نے درست ثابت کئے ۔ عوام  نے اپنے ووٹ کی طاقت  سے کس طرح  میدان سیاست  کے بڑے بڑے برج الٹا  دیئے ، نائینٹی  ٹو نیوز عوام کے سنگ رہا۔ نائینٹی ٹو نیوز کے ملک بھر میں پھیلے رپورٹرز نے  پل پل بدلتی صورتحال کے بارے میں ناظرین کو آگاہ کیا ۔ اسی لئے تو ہم کہتے ہیں ہم ہیں نائینٹی ٹو نیوز باخبر و باوثوق جو کہتے ہیں کر جاتے ہیں۔