Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نائیجیرین فوج نے بوکو حرام کے قبضے سے مزید خواتین اور بچوں کو بازیاب کرا لیا، بازیاب کرائی گئیں خواتین محفوظ مقام پر منتقل: فوجی حکام

نائیجیرین فوج نے بوکو حرام کے قبضے سے مزید خواتین اور بچوں کو بازیاب کرا لیا، بازیاب کرائی گئیں خواتین محفوظ مقام پر منتقل: فوجی حکام
May 1, 2015
نائجیریا (ویب ڈیسک) نائیجیرین فوج نے شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے قبضے سے مزید عورتوں اور بچوں کو بازیاب کرا لیا ہے۔ نائیجیرین فوج کی جانب سے تصاویر جاری کی گئیں ہیں جن میں دکھایا گیا ہے کہ فوجی جوان بازیاب کرائی گئیں لڑکیوں اور خواتین سے بات کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے  نائیجیرین فوج نے سامبیسا کے جنگل سے تین سو کے قریب لڑکیوں اور عورتوں کو بازیاب کرایا تھا۔ فوجی حکام کے مطابق حالیہ بازیاب کرائی گئیں خواتین کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق دو ہزار چودہ سے اب تک بوکو حرام نے دو ہزار کے قریب خواتین کو اغوا کر رکھا ہے تاہم نائیجیرین فوج نے گزشتہ دو ماہ کے دوران بوکو حرام کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے کئی علاقوں سے انہیں پسپا کر دیا ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔