Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نائیجیریا کے شہر گومبے میں 2بم دھماکے،49افراد ہلاک،درجنوں زخمی

نائیجیریا کے شہر گومبے میں 2بم دھماکے،49افراد ہلاک،درجنوں زخمی
July 17, 2015
گومبے(ویب ڈیسک)نائیجریا میں یکے بعد دیگرے دو بم دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم انچاس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں،مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، دوسری طرف نائیجر میں شدت پسندوں کی فائرنگ سے کم از کم بارہ دیہاتی  ہلاک ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بم دھماکے نائیجیریا کے شمالی مشرقی شہر گومبے  کے مصروف ترین بازار میں کئے گئے جہاں شہریوں کی بڑی تعداد عید  کیلئے خریدو فروخت میں مصروف تھی۔ دوسری طرف نائیجر کے شہر بوسو کے قریبی گاؤں میں شدت پسندوں کی فائرنگ سے 12دیہاتی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں حکام کے مطابق حملہ آور گاڑیوں میں سوار ہو کر آئے اور گاڑیاں گاؤں کے نواح میں کھڑی کر کے پیدل گمگرا  پہنچے اورجو بھی سامنے آیا اس پر فائرنگ کر دی ۔ حالیہ ایام میں بوکو حرام کے  چاڈ اور کیمرون میں حملوں میں تیزی آ گئی ہے   نائیجیریا میں امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر دھماکے میں زخمی   افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا،،جہاں بعض کی حالت تشویشناک ہے،،ابھی تک کسی تنظیم نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ دھماکوں کے پیچھے شدت پسند تنظیم بوکو حرام ہے۔