Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نائیجیریا میں 2خودکش حملے، 56 افراد ہلاک، ذمہ داری بوکوحرام پر عائد

نائیجیریا میں 2خودکش حملے، 56 افراد ہلاک، ذمہ داری بوکوحرام پر عائد
December 10, 2016

ابوجا (ویب ڈیسک) نائیجیریا میں دو خودکش حملوں میں چھپن افراد ہلاک ہو گئے۔ فوج نے حملے کی ذمہ داری بوکو حرام پر عائد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق افریقی ملک نائیجیریا کے شمال مشرقی شہر مادا گلی میں دو خودکش بمبار خواتین نے ایک ہی وقت میں پرہجوم مارکیٹ کی دو مختلف سمتوں میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

فوجی حکام کے مطابق خودکش دھماکوں میں سڑسٹھ سے زائد افراد زخمی ہوئے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ خودکش حملے کا نشانہ بننے والا شہر بوکوحرام کے گڑھ سمجھے جانے والے جنگلی علاقے کے قریب واقع ہے۔ نائیجیرین فوج نے ان حملوں کی ذمہ داری بوکو حرام پر عائد کی ہے۔