Thursday, September 19, 2024

نائیجیریا میں سماجی کارکن نے لاغر ’بھوت‘ کی زندگی بچا لی

نائیجیریا میں سماجی کارکن نے لاغر ’بھوت‘ کی زندگی بچا لی
April 2, 2016
ابوجا (ویب ڈیسک) نائیجیریا میں والدین نے اپنی اولاد کو بھوت سمجھ کر گھر سے دور سڑک پر پھینک دیا تاہم ایک سماجی کارکن نے بچے کو بچا لیا۔ بچہ اس وقت مکمل طور پر صحت مند ہے اور اس کی نئی تصاویر بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ 32B67C0600000578-3517808-image-a-45_1459451994289   تفصیلات کے مطابق نائیجریا میں دو برس کے بچے کووالدین نے بھوت سمجھ کرسڑک پرپھینک دیا تاہم ایک انسان دوست سماجی کارکن کی توجہ نے ننھے بچے کی زندگی ہی بدل دی۔ والدین کی جانب سے بھوت قرار دیے جانے والے بچے کو جب ڈینش سماجی کارکن انجا رنگرین لووین نے اپنایا تو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ یہ لاغر بچہ اس قدر صحت مند ہو جائے گا۔ ڈینش خاتون نے صرف آٹھ ہفتوں میں ہی بچے پر اتنی توجہ دی کہ وہ کھل اٹھا۔ بچے کی نئی تصاویربھی جاری کی گئی ہیں۔ اس ننھے بچے کو صحت یابی کے بعد نیا نام ”ہوپ“ دیا گیا ہے۔ ہوپ اب چلڈرن سینٹر میں موجود دیگر بچوں کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی گزار رہا ہے۔ 32B663A400000578-3517808-image-m-5_1459448394974 32B6820100000578-3517808-image-m-16_1459450236907