Tuesday, November 29, 2022

نائیجیریا: حکومتی طیاروں کی پناہ گزینوں کے کیمپ پر بمباری ،100 سے زائد ہلاک

نائیجیریا: حکومتی طیاروں کی پناہ گزینوں کے کیمپ پر بمباری ،100 سے زائد ہلاک
ابوجا(ویب ڈیسک)نائیجیریا میں حکومتی طیارے نے پناہ گزینوں کے کیمپ پر غلطی سے بمباری کر دی جس کے نتیجے میں 100سے زائد افراد ہلاک جبکہ  120زخمی ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق نائیجیریا کی فضائیہ کے طیارے نے پناہ گزینوں کے کیمپ پر غلطی سے بمباری کر دی جسکے نتیجے میں  سو سے زائد افراد ہلاک جبکہ  ایک سو بیس زخمی ہوگئے ہیں ۔ مرنے والوں میں ریڈ کراس کے کارکن بھی شامل ہیں جبکہ  واقعہ کیمرون کی سرحد پر بوکو حرام کے خلاف کارروائی کے دوران پیش آیا ہے۔