Wednesday, May 1, 2024

  نائیجیریا: بوکو حرام کے دہشت گردوں کے دو دیہات پر حملے،38 شہری ہلاک

   نائیجیریا: بوکو حرام کے دہشت گردوں کے دو دیہات پر حملے،38 شہری ہلاک
June 19, 2015
ابوجا(ویب ڈیسک)نائیجیریا میں بوکو حرام کے دہشت گردوں نے اڑتیس شہریوں کو ہلاک کر دیا،دہشت گردوں نے لمانا اور نگوماؤ گاؤں پر حملہ کر کے چودہ مردوں، چودہ خواتین اور دس بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ نائیجیریا کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ حملے میں تین افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں،،جنہیں اسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ  بوکو حرام کے دہشت گرد حملے کے بعد فرار ہوتے ہوئے سو سے زائد گھروں کو بھی آگ لگا گئے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بوکو حرام کے دہشت گردوں کے خلاف زمینی اور فضائی آپریشن جاری ہیں ،حکومت بوکو حرام کے حملوں کو روکنے کے لیے ہر قسم کے اقدامات کر رہی ہے۔