Saturday, July 27, 2024

نائیجیریا:بارہ سالہ لڑکی کا خودکش حملہ، 7افرادہلاک21زخمی

نائیجیریا:بارہ سالہ لڑکی کا خودکش حملہ، 7افرادہلاک21زخمی
May 18, 2015
دماتورو(ویب ڈیسک)نائیجیریاکے شمال مشرقی صوبے یوبے  میں بارہ سالہ  لڑکی کے  خودکش  حملے  میں کم از کم سات افراد ہلاک اور اکتیس زخمی ہو گئے ہیں۔ عینی شاہدین  کے مطابق  خود کش حملہ صوبائی دارالحکومت دماتورو کے بس سٹیشن پر ہوا، بارہ سالہ لڑکی  جس نے جسم سے بم باندھ رکھا تھا بس سٹیشن کے جنگلے کے قریب پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔ سنی اباچا اسپتال کے ڈاکٹر گربا فیکا نے بتایا کہ اسپتال میں چھے  لاشیں اور بتیس زخمی لائے گئے جن میں سے ایک زخمی دم توڑ گیا۔ ایک بس ڈرائیورکا کہنا ہے کہ اس نے لڑکی کو سٹیشن آتے ہوئے دیکھا اور اس کے خیال میں لڑکی نے سیکیورٹی اہلکاروں کو لوگوں کی تلاشی لیتے دیکھ کرجنگلے سے باہر موجود افراد میں پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ ابھی تک کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں  کی   دوسری طرف بوکو حرام نےشمال مشرقی ریاست بورن کے تزویری اہمیت کے شہرمارتی  پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے۔