Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نائن زیرو آنے کی زحمت نہ کریں !!! الطاف حسین نے کراچی کی رابطہ کمیٹی برطرف کر دی

نائن زیرو آنے کی زحمت نہ کریں !!! الطاف حسین نے کراچی کی رابطہ کمیٹی برطرف کر دی
July 25, 2015
کراچی (92نیوز) متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے ارکان کے وعدوں کے مطابق اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کرنے پر رابطہ کمیٹی کراچی کو بر طر ف کر دیا ہے۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ رابطہ کمیٹی لندن کے بارے آج یا کل فیصلے کا اعلان کر دیا جائے گا۔ انہوں نے ایم کیوایم کے تمام زونوں اورسیکٹر وں سے تعلق رکھنے والے سینئر ارکان سے کہا کہ جو سینئر ارکان خود کورابطہ کمیٹی کی ذمہ داریاں سنبھالنے کےلئے اہل سمجھتے ہوں وہ آج ہی فی الفور اپنے نام، پتے ، موبائل نمبر اور گھر کے ٹیلی فو ن نمبرایم کیوایم کے مرکز نائن زیروعزیزآباد میں درج کرادیں تاکہ ان سینئراراکین کے انٹرویوزکے بعد نئی رابطہ کمیٹی تشکیل دی جا سکے۔ واضح رہے کہ کیف الوریٰ، عبدالحسیب اور عارف خان ایڈووکیٹ رابطہ کمیٹی کے ممبر رہیں گے۔ دریں اثناءرابطہ کمیٹی کراچی کے برطرف ارکان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مرکز آنے کی زحمت نہ کریں۔