Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نائن الیون کے بعد امریکا افغانستان پر ایٹمی حملہ کرنا چاہتا تھا  : سابق جرمن افسر

نائن الیون کے بعد امریکا افغانستان پر ایٹمی حملہ کرنا چاہتا تھا  : سابق جرمن افسر
August 30, 2015
میونخ(92نیوز)ایک سابق جرمن افسر نے انکشاف کیا ہے کہ نائن الیون حملے کے بعد امریکا  افغانستان پر ایٹمی حملہ کرنا چاہتا تھاجرمنی نے امریکا کے اس فیصلے کی غیر مشروط فیصلے کی حمایت کرنے سے انکار کیا ہے  جرمن اخبار کا دعویٰ ہے کہ اس انکار کی وجہ سے امریکا افغانستان پر ایٹمی حملہ کرنے سے باز رہا۔ تفصیلات کےمطابق مائیکل  اسٹینر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نائن الیون کے واقعہ کے بعد امریکا میں جن آپشنز پر غور کررہاتھا ان میں افغانستان پر  ایٹمی حملہ بھی شامل تھا،مائیکل  اسٹینر ماضی میں  جرمن چانسلر گیرہارڈ شروڈر کے سیاسی مشیر بھی رہ چکے ہیں ،،انہوں نے کہا کہ  اس دور کے  جرمن چانسلر گیر ہارڈ شروڈر کو ڈر تھا کہ  صدمے کی کیفیت میں امریکی ضرورت سے زیادہ ردعمل دکھاسکتے ہیں۔ جرمنی نے امریکا کے اس فیصلے کی غیر مشروط فیصلے کی حمایت کرنے سے انکار کیا ہے ۔ جرمن اخبار کا دعویٰ ہے کہ اس انکار کی وجہ سے امریکا افغانستان پر ایٹمی حملہ کرنے سے باز رہا۔