Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نائن الیون حملوں کے 5400 امدادی کارکنوں میں کینسر کی تشخیص ہو گئی

نائن الیون حملوں کے 5400 امدادی کارکنوں میں کینسر کی تشخیص ہو گئی
August 16, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکا میں نائن الیون کے حملوں کو اگلے ماہ پندرہ برس مکمل ہو جائیں گے۔ ان حملوں کے بعد امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے والے پانچ ہزار چار سو افراد مختلف نوعیت کے کینسر میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکا میں نائن الیون کے حملوں نے امریکی عوام کی صحت پر انتہائی مضر اثرات چھوڑے ہیں۔ ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے والے پانچ ہزار چار سو افراد میں کینسر کی تشخیص ہو ئی ہے۔ جنوری دو ہزار چودہ میں یہ تعداد ایک ہزار آٹھ سو بائیس تھی جو اب بڑھ کر تین گنا ہو گئی ہے۔ ورلڈ ٹریڈ سنٹر ہیلتھ پروگرام کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری دو ہزار تیرہ سے دو ہزار سولہ تک ان مریضوں کی تعداد میں سالانہ ایک ہزار پانچ سو پچیس کے حساب سے اضافہ ہوا ہے لیکن متاثرہ افراد کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔ ان لوگوں نے ابھی تک فیڈرل ہیلتھ پروگرام میں رجسٹریشن نہیں کرائی۔ فیڈرل ہیلتھ پروگرام کے تحت نائن الیون حملوں سے متاثرہ افراد کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔