Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نائنٹی ٹو نیوز گروپ کے خلاف پنجاب حکومت کی انتقامی کارروائیوں پر سیاسی رہنماؤں کا سخت رد عمل

نائنٹی ٹو نیوز گروپ کے خلاف پنجاب حکومت کی انتقامی کارروائیوں پر سیاسی رہنماؤں کا سخت رد عمل
December 18, 2016

 لاہور(92نیوز)سیاسی رہنماؤں نے نائنٹی  ٹو نیوز گروپ کے خلاف پنجاب حکومت  کے آمرانہ اقدامات کی سخت مذمت کی  ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ کا کچا چٹھا کھولنے کے لئے  چودھری شیرعلی اورعابدشیرعلی ہی کافی ہیں۔۔

تفصیلات کےمطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے  ہوئےسا بق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے نائنٹی ٹو نیوز گروپ کے خلاف انتقامی کارروائیوں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ وزیرقانون پنجاب کے کالے کرتوت بتانے کے لئے لیگی رہنما چودھری شیرعلی اورعابدشیرعلی  کافی ہیں۔

  پیپلز پارٹی کے سینئر رہنمامنظور وٹو نے بھی انتقامی کارروائیوں کی مذمت کی اور حکمرانوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔

 

جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے نائنٹی  ٹو نیوز  سے اظہار یکجتی  کرتے ہوئے  کہا کہ وہ چینل کی انتظامیہ اور صحافیوں کے ساتھ ہیں۔  ادھر پی ٹی آئی پنجاب کے ترجمان جاوید بدر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نائنٹی ٹو نیوز کو سچ دکھانے کی سزا دی جارہی ہے۔راناثناءاللہ سچے ہیں تو ڈیرے کی ملکیت کے ثبوت  پیش کیوں نہیں  کرتے؟  تحریک انصاف پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں بھی  رانا ثناءاللہ سے  ڈیرے کی زمین کی ملکیت کے ثبوت مانگے گی ۔