Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نائنٹی ٹو نیوز کے رحیم یارخان میں بیوروآفس کا افتتاح ہوگیا

نائنٹی ٹو نیوز کے رحیم یارخان میں بیوروآفس کا افتتاح ہوگیا
August 28, 2015
رحیم یارخان(92نیوز)آپ کا علاقہ، آپ کی ثقافت اور آپ کے مسائل کو اجاگر کرنے کا ایک اور وعدہ نائنٹی ٹو نیوز نے رحیم یارخان میں بیوروآفس کا افتتاح کرکے پورا کر دیا،سیاسی اور سماجی حلقوں نے نائنٹی ٹو نیوز کو صحافت میں ایک قدم آگے قراردیا۔ تفصیلات کےمطابق عوام کو سب سے پہلے باخبر رکھنے کا عزم لئے باوثوق نائنٹی ٹونیوز کے رحیم یارخان آفس کا افتتاح کر دیا گیا ہے افتتاح ڈائریکٹر نیوز عمران یعقوب خان، ڈی سی او کپیٹن ریٹائرڈ ظفراقبال اور ڈی پی او طارق الہٰی نے کیا۔ خوشی کے اس پرمسرت موقع پر انجمن تاجران، سیاسی اور سماجی  تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی اورنائنٹی ٹو نیوز کو  بیوروآفس کے افتتاح پر مبارکباد پیش کی۔ بیوروآفس کے افتتاحی تقریب سے خطاب میں نائنٹی ٹو نیوز کے ڈائریکٹر نیوز عمران یعقوب کا کہنا تھا کہ نائنٹی ٹو نیوز  کا عزم علاقائی مسائل کو حکومتی ایوانوں تک پہنچانا ہے۔