Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نائنٹی ٹو نیوز کے خلاف انتقامی کارروائی پر صحافی تنظیموں کا 27 دسمبر کو پارلیمنٹ کے باہر دھرنادینے کا اعلان

نائنٹی ٹو نیوز کے خلاف انتقامی کارروائی پر صحافی تنظیموں کا 27 دسمبر کو پارلیمنٹ کے باہر دھرنادینے کا اعلان
December 21, 2016

 لاہور(92نیوز)پنجاب حکومت انتقامی کارروائیوں سے باز نہیں آرہی تو صحافی بھی ڈٹے ہیں لاہور میں پی ایف یو جے پی یوجے ایمرا، اینکا سمیت صحافی تنظیموں کے نمائندوں اور کارکن صحافیوں نے نائنٹی ٹو نیوز سے بھر پور اظہار یکجہتی کیا اور حکومت کو خبردار کیاہے کہ اگر نائنٹی ٹو نیوز کو دبانے کی کوشش کی گئی تو پھر پورے ملک میں احتجاج ہو گا ، صحافی تنظیموں نے 27 دسمبر کو پارلیمنٹ کے باہر دھرنے کا بھی اعلان کردیا ۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب حکومت اور صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کی انتقامی کارروائیوں کیخلاف لاہور پریس کلب میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا پی ایف یو جے کے صدر رانا عظیم نے کہا کہ حکمران لاکھ کوشش کر لیں صحافت کا گلہ دبانے میں کامیاب نہیں ہونگے۔  پی یو جے کے صدر شہزاد حسین بٹ نے کہا حکومت نائنٹی ٹو نیوز کیخلاف انتقامی کارروائیاں کر کے کارکن صحافیوں کے معاشی قتل کے درپے ہے۔

 صحافی تنظیموں کے دیگر نمائندوں کاکہنا تھا کہ 92 نیوز کو سچ دکھانے کی سزا دی جارہی ہے مگر تمام صحافی تنظیمیں 92 نیوز کے ساتھ ہیں

صحافی تنظیموں کے عہدیداروں نے حکومت پنجاب کو آخری وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ احتجاج اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاﺅس کے سامنے ہو گا۔