Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

 نائنٹی ٹو نیوز کے خلاف انتقامی کارروائی پر صحافی برادری سراپا احتجاج

 نائنٹی ٹو نیوز کے خلاف انتقامی کارروائی پر صحافی برادری سراپا احتجاج
December 7, 2016

 لاہور(92نیوز)وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کی 92 نیوز کی انتظامیہ کیخلاف جھوٹے مقدمات کے اندراج کے خلاف لاہور پریس کلب میں صحافی تنظیموں نے احتجاج کیا،پی ایف یو جے، پی یو جے،، ایمرا اور ایمپرا کے نمائندوں نے حکومتی اوچھے ہتھکنڈوں کی شدید مذمت کی۔

تفصیلات کےمطابق نائنٹی ٹو نیوز کیخلاف حکومت کی انتقامی کارروائیوں پر صحافی آج بھی رہے سراپا احتجاج۔ وزیر قانون پنجاب کی لاقانونیت اور غنڈہ گردی کیخلاف شدید نعرے بازی کی پی ایف یو جے کے صدر رانا عظیم سمیت صحافیوں کے دیگر نمائندوں نے  کہا کہ اگر حکومت نے مدینہ شوگر ملز انتظامیہ کیخلاف ناجائز مقدمات بنانے پر رانا ثناءاللہ کےخلاف کارروائی نہ کی تو اگلا احتجاج وزیر قانون کے گھر ہو گا۔  پریس کلب کے صدرمحمد شہباز میاں  بیورو چیف نائنٹی ٹو نیوز خاور نعیم ہاشمی نے کہا کہ رانا ثناءاللہ ڈکٹیٹر شپ کی پیدا وار ہیں اگر وہ اوچھے ہتکھنڈوں سے سچ کی آواز کی دبانا چاہتے ہیں تو یہ کسی صورت قبول نہیں ہو گا۔

 مظاہرے میں شریک صحافیوں نے مطالبہ کیا حکومت رانا ثناءاللہ کو فوری طور پر برطرف کر کے میڈیا سے دوستی کا ثبوت دے کیونکہ سچ اور حق کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔