Saturday, July 27, 2024

نائنٹی ٹو نیوز کے اینکر کیخلاف جھوٹا مقدمہ درج کرنیوالے ایس ایچ او کے جرائم سے پردہ اٹھانے والے شہری کے گھر چھاپے

نائنٹی ٹو نیوز کے اینکر کیخلاف جھوٹا مقدمہ درج کرنیوالے ایس ایچ او کے جرائم سے پردہ اٹھانے والے شہری کے گھر چھاپے
April 30, 2016
اوکاڑہ (نائنٹی ٹو نیوز) اوکاڑہ کے ایس ایچ او مہر اسماعیل کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا۔ نائنٹی ٹو نیوز کے دفتر میں  آکر ایس ایچ  او کے جرائم سے  پردہ اٹھانے والے شہری کے گھر چھاپے مارنا شروع کر دیے۔ سچ دکھانے پر نائنٹی ٹو نیوز کے اینکرپرسن قیصر خان کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرنے  والے اوکاڑہ کے ایس ایچ او  مہر اسماعیل کا ایک اور کارنامہ سامنے آیا ہے۔ چند رو زپہلے نائنٹی ٹو نیوز کے دفتر میں حویلی لکھا کے رہائشی مصطفی نے  آکر انکشاف کیا کہ مہر اسماعیل نے لینڈمافیا کی ملی بھگت  سے اس کی زمین پر قبضہ کیا ہے جس کے خلاف اس نے پولیس حکام کو متعدد درخواستیں دیں مگر اس کی شنوائی نہیں  ہو سکی جس کے بعد مقامی پولیس نے مصطفیٰ کے گھر پر چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں جس کے بعد وہ روپوش ہو گیا ہے۔ ججی ڈکیت کے ساتھ فوٹیج منظرعام پر آنے کے بعد ایس ایچ او مہر اسماعیل کی جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی اب ڈھکی چھپی نہیں رہی۔