Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نائنٹی ٹو نیوز کی پہلی سالگرہ پر منتخب ہونیوالے بہترین نیوزاینکرز

نائنٹی ٹو نیوز کی پہلی سالگرہ پر منتخب ہونیوالے بہترین نیوزاینکرز
February 6, 2016
لاہور (92نیوز) پاکستان کے پہلے ایچ ڈی نیوز چینل نائنٹی ٹو نیوز نے برسوں کا سفر ایک سال میں طے کر لیا۔ مختصر وقت میں بہترین چینلز کی صف میں شامل ہونے کے ساتھ ساتھ باخبر باوثوق کا دعویٰ سچ کر دکھایا۔ نائنٹی ٹو نیوز نے اپنی پہلی سالگرہ پر بہترین نیوز اینکرز کیلئے سروے کا اہتمام کیا جس میں ناظرین نے طارق متین کو مردوں اور اقرا حارث کو خواتین کی درجہ بندی میں بہترین نیوز اینکر قرار دے دیا۔ سینئر اینکر پرسن اور میزبان عاصمہ شیرازی کا پروگرام ”ہم دیکھیں گے“ کرنٹ افئیر میں اول نمبر پر رہا۔ انفو ٹینمینٹ میں نذیر احمد غازی کا پروگرام ”صبح نور“ عوامی مقبولیت میں سرفہرست رہا۔ تفصیلات کے مطابق نائنٹی ٹو نیوز نے صحافتی سفر کا پہلا سال انتہائی کامیابی سے مکمل کر لیا۔ نائنٹی ٹو نیوز انتظامیہ نے پہلی سالگرہ پر بھی منفرد رہنے کا اعزاز برقراررکھا اور اپنے محنتی کارکنوں کی خدمات کا بھرپور اعتراف کیا۔ ٹیم نائنٹی ٹو کو سراہنے کے لئے ناظرین سے فیڈ بیک لیا گیا جنہوں نے پاکستان کے پہلے ایچ ڈی چینل کی آواز پر لبیک کہا اور نائنٹی ٹو نیوز کی ویب سائٹ‘ فیس بک اور ٹوئٹر کے علاوہ ایس ایم ایس کے ذریعے اپنی قیمتی رائے دی۔ ناظرین کی اکثریت نے مردوں میں طارق متین کو بہترین نیوز اینکر قراردیا۔ طارق متین کہنہ مشق اور جہاندیدہ صحافی ہیں۔ حسن محمود دوسرے نمبر پر بہترین نیوز اینکر ر ہے۔ خواتین میں اقرا حارث کو سب سے زیادہ ووٹ ملے اور وہ بہترین نیوز اینکر پرسن قرار پائیں۔ عائشہ یوسف دوسرے نمبر پر رہیں۔ پروگرامز کی بات کریں تو نیوز اور کرنٹ افئیر کا پروگرام ”ہم دیکھیں گے“ عوامی مقبولیت میں اول نمبر پر رہا پروگرام کی میزبان ایڈیٹر کرنٹ افیئر عاصمہ شیرازی۔ ”نائٹ ایڈیشن“ عوام کی توجہ حاصل کرنے میں دوسرے نمبر پر رہا اس پروگرام کی میزبان شازیہ ذیشان۔ انفوٹینمینٹ کی کیٹیگری میں اسلامی تعلیمات پر مبنی پروگرام ”صبح نور“ کو سب سے زیادہ ووٹ ملے درویش صفت نذیر احمد غازی اس مقبول عام پروگرام کے میزبان ہیں۔ نائنٹی ٹو نیوز نے ان ہزاروں ناظرین کی کاوش کو بھی سراہا جنہوں نے بہترین میں سے بہتر کا چناو¿ کرکے ہماری مدد کی۔ 92نیوز کے سروے میں حصہ لینے والے ناظرین کی قرعہ اندازی کرائی گئی جس میں کراچی کی فاخرہ سعید دبئی کے ٹکٹ کی حقدار قرار پائیں۔ نائنٹی ٹو نیوز انتظامیہ کی جانب سے عوامی سروے کرانے کا مقصد جہاں ٹیم نائنٹی ٹو نیوز کے محنتی کارکنوں کی خدمات کا اعتراف کرنا ہے وہیں یہ دوسرے کارکنوں کے لئے تحریک کا بھی باعث بنے گا اور یوں ناظرین کو مستقبل میں مزید معیاری پروگرام دیکھنے کو ملیں گے کیونکہ ہم ہیں نائنٹی ٹو۔