Saturday, July 27, 2024

نائنٹی ٹو نیوز کی پہلی سالگرہ ،انتظامیہ کی جانب سے مختلف شعبہ جات میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے کارکنوں کو ایوارڈ ز سے نوازا گیا

نائنٹی ٹو نیوز کی پہلی سالگرہ ،انتظامیہ کی جانب سے مختلف شعبہ جات میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے کارکنوں کو ایوارڈ ز سے نوازا گیا
February 6, 2016
لاہور(92نیوز)نائنٹی ٹو نیوز کے سفرکو  ایک سال مکمل ہو گیا ایک سال مکمل ہونے پر نائنٹی ٹو نیوز انتظامیہ کی جانب سے مختلف شعبہ جات میں اعلیٰ کاررکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کارکنوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا، میاں طاہر محمود ڈائیریکٹر نیوز کو نائنٹی ٹیوز کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے پر ایوارڈ دیا گیا ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی سے شاہ ولی اللہ بہترین رپورٹر قرار پائے جبکہ ملک ظہیر حسین اعوان کو ڈیسک سٹاف میں سے بیسٹ پرفارمنگ کا ایوارڈ دیا گیا فرحان حنیف بہترین کیمرہ مین ٹھہرے  جبکہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کو بطور مہمان خصوصی تقریب میں شامل ہونے پر ایوارڈ دیا گیا۔ اسلام آباد سے میاں شاہد محمود بہترین رپورٹر جبکہ ندیم خان بہترین کیمرہ مین قرار پائے تنویر اقبال ڈیسک اسٹاف میں سے بہترین پرفارمر ٹھہرے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کو خصوصی ایوارڈ دیا گیا۔ لاہور  سے شیخ مجاھد لطیف بہترین رپورٹر، احمد رضا  کو بہترین کیمرہ مین کا ایوارڈ دیا گیاجبکہ راحیل فیصل کو بیسٹ پرفارمر کا ایوارڈ دیا گیا۔ پشاور سے عالمگیر خان بہترین رپورٹر جبکہ کفائیت شاہ بہترین کیمرہ مین ٹھہرے رئیس الدین کو بیسٹ ورکر کا ایوارڈ دیا گیا۔ فیصل آباد بیورو سے حسام احمد بہترین رپورٹر ٹھہرے جبکہ علی رضا کو بہترین کیمرہ مین کا ایوارڈ دیا گیا مس مروا انتر کو بہترین ورکر کا ایوارڈ دیا گیا۔ کوئٹہ بیورو سے کفایت علی بہترین رپورٹر قرار پائے جبکہ فتح محمد کو بہترین کیمرہ مین کا ایوارڈ دیا گیا۔ طارق متین کو بیسٹ نیوز اینکر کا ایوارڈ دیا جبکہ اقرا حارث کو خواتین نیوز اینکرز میں سے بیسٹ  اینکر کا ایوارڈ دیا گیا  پروگرامنگ میں صبح نور پروگرام کے ہوسٹ جسٹس ریٹائرڈ نذیر غازی کو بہترین ہوسٹ کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ  ہم دیکھیں گے کی ہوسٹ عاصمہ شیرازی کو سب سے مقبول پروگرام اینکر کا ایوارڈ دیا گیا۔ ان کے علاوہ نائنٹی ٹو نیوز کے  ہیڈ آفس  سےڈائریکٹر نیوز میاں طاہر محمود، نیوز روم سے حافظ انوار ، میاں مسعود صادق، کاشف عباس، عاقب رحمان، رانا مبشر رحمان، احمد نواز، مس صوبیہ ، اُسامہ شمس ، عمران احمد فیصل انیس، زین العابدین اور واجد سعید کو ایوارڈز دیئے گئے۔