Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نائنٹی ٹو نیوز کی پہلی سالگرہ ،چیف سکیورٹی آفیسر نے کیک کاٹا

نائنٹی ٹو نیوز کی پہلی سالگرہ ،چیف سکیورٹی آفیسر نے کیک کاٹا
February 6, 2016
لاہور(92نیوز)نائنٹی ٹو نیوز کی پہلی سالگرہ کی خوبصورت تقریب میں سیاسی و سماجی رہنماؤں سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے مہمانوں نے شرکت کی۔۔۔ مہمانوں نے کہا کہ نائنٹی ٹو نیوز نے بلاشبہ ایک سال میں برسوں کا سفر طے کیا ہے۔ اس کامیابی پر نائنٹی ٹو نیوز فیملی کے تمام افراد مبارکباد کے مستحق ہیں سالگرہ پر بیس پاؤنڈ وزنی کیک چیف سکیورٹی گارڈ نے کاٹا۔ تفصیلات کےمطابق نائنٹی ٹو نیوز کی سالگرہ کی مرکزی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جس میں چیئرمین نائنٹی ٹو نیوز میاں محمد حنیف، سی ای او نائنٹی ٹو نیوز میاں محمد رشید اور سیاسی سماجی رہنماؤں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ سالگرہ کا کیک چیف سکیورٹی آفیسر نائنٹی ٹو نیوز صوبیدار ریٹائرڈ نصیر نے کاٹا۔ سالگرہ کی تقریب میں سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم سلیم ملک،مشیرصحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق ، تجزیہ نگار بریگیڈیئر فاروق، جسٹس ریٹائرڈ نذیر غازی، بیرسٹرمبین رانا، مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ احمدحسان، سیکرٹری اطلاعات پنجاب مومن علی آغا،معروف کالم نگار اجمل خان نیازی، ڈی جی پی آرپنجاب راجاجہانگیرانور ،ایگزیکٹو ڈائریکٹرالحمراءآرٹ کونسل کیپٹن ریٹائرڈ عطامحمد بھی شریک ہوئے۔ پروقار تقریب میں شریک مہمانوں نے نائنٹی ٹو نیوز کو کامیابی کا سفر طے کرتے ہوئے پہلا سال مکمل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار۔