Monday, December 5, 2022

نائنٹی ٹو نیوز کی ٹٰیم پر مقدمے کے خلاف پنجاب بھر میں صحافی تنظیموں کے احتجاجی مظاہرے

نائنٹی ٹو نیوز کی ٹٰیم پر مقدمے کے خلاف پنجاب بھر میں صحافی تنظیموں کے احتجاجی مظاہرے
  گوجرانوالا (92نیوز)نائنٹی ٹو نیوز سےاظہار یکجہتی کے لئےملک بھرمیں صحافیوں نے ریلیاں  نکالیں اور مظاہرے کئے مظاہرین نے اندھیرنگری کی ٹیم پرحملے اورمقدمے کے خلاف نعرے لگائے جبکہ غنڈہ عناصر کے خلاف فوری کارروائی  کرنے کا بھی  مطالبہ  کیا۔ تفصیلات کےمطابق  شیخو پو رہ میں 92 نیوز کی ٹیم پر حملے اور مقدمے کے خلاف گوجرانوالہ میں صحا فی تنظیمیں سراپا احتجاج بن گئیں اور  پریس کلب کے با ہر مظا ہرہ کیا مظاہرین نے پو لیس کیخلا ف نعرے بھی لگائے۔   نائنٹی ٹو نیوز کے خلاف مقدمے پرصحافیوں نے لاہور شیخوپورہ روڈ بلاک کردی اور ڈی پی او  کے خلاف نعرے لگائے۔ حافظ آباد میں صحافیوں نے فوارہ چوک پر  احتجاج کیا جبکہ  ڈسٹرکٹ بار  نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے غنڈہ عناصر کے خلاف فوری   کارروائی کا مطالبہ کیا۔  ننکانہ صاحب میں نکالی گئی احتجاجی ریلی میں تاجر بھی شریک ہوئے،  اوکاڑہ کے صحافیوں نے بھی  نائنٹی ٹو نیوز کے  حق میں   مظاہرہ کیا  خانیوال میں ڈسٹرکٹ پریس کلب نے مذمتی قرار داد منظور کی اس موقع پر صحافی تنظیموں نے  مظاہرہ بھی کیا ۔  شیخو پورہ  واقعے کے خلاف مظفرگڑھ میں  احتجاج کیا گیا جبکہ  پاکستان میڈیا کونسل جتوئی  نے مذمتی قرار داد منظور کی۔ بھکرمیں صحافی سراپا احتجاج بن گئے اور اندھیر نگری کی ٹیم پر جھوٹا مقدمہ  درج کرنے  کے خلاف نعرے لگائے۔  بہاولپور میں بھی صحافی سڑکوں پر آ گئے اور واقعے کی شدید مذ مت کی۔  رحیم یار خان کے صحافیوں نے پولیس سے مقدمہ  واپس لینے کا مطالبہ کیا ڈیرہ غازی خان  کے  صحافیوں نے  حق  اور سچ کا ساتھ دینے  کے لئے کچہری چوک سے آر پی آو آفس تک  ریلی  نکالی ۔  سندھ کے شہر لاڑکانہ میں  بھی  صحافی تنظیموں  نے نائنٹی ٹو نیوز سے اظہار  یکجہتی کیااوراندھیرنگری کی ٹیم پرتشد میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا محراب پور میں احتجاجی  ریلی  میں مظاہرین نے شیخوپورہ  پولیس کے خلاف  نعرے لگائے ۔