نائنٹی ٹو نیوز کی روایت برقرار ، نئے آرمی چیف کی خبر 22 نومبر کوہی دے دی

لاہور(92نیوز)نائنٹی ٹو نیوز نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر بازی مار لی ہے ۔
تفصیلات کےمطابق نائنٹی ٹو نیوز نے سب سے پہلے خبر دینے کا اپنا اعزاز برقرار رکھا ہے ۔ سینئر اینکر اور تجزیہ کار رؤف کلاسرہ نے بائیس نومبر کوجنرل قمر باجوہ کے آرمی چیف مقرر کرنے کی خبر دے دی تھی ۔
روف کلاسرہ نے اپنے پروگرام مقابل میں کہا تھا کہ نواز شریف نے آرمی چیف کا نام فائنل کر لیا ہے اور جنرل قمر باجوہ کو ہی منتخب کیاجائے گا ۔