نائنٹی ٹو نیوز کی خبر کی تصدیق،بلاول بھٹو کا پاکستان نہ آںے کافیصلہ

کراچی(92نیوز)پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے ذوالفقارعلی بھٹوکی برسی پر پاکستان نہ آنےکافیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ اوراپوزیشن لیڈر نےنائنٹی ٹونیوزکی خبرکی تصدیق کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ،قائدحزب اختلاف خورشید شاہ اورشیری رحمان نےبلاول بھٹوکی جانب سےچاراپریل کوشہیدذوالفقارعلی بھٹو کی برسی پرپاکستان نہ آنےکی تصدیق کردی۔
شہیدذوالفقاربھٹوکی برسی تقریب اب پاکستان کےعلاوہ لندن میں بھی ہوگی،جس سےچیئرمین پی پی بلاول بھٹوزرداری اہم خطاب کریں گےاوراس مرتبہ خطاب متوازن ہوگا۔
برسی تقریب کاشیڈول تبدیل کردیا گیا،تقریب اس مرتبہ رات کےبجائے دن میں ہوگی۔
تقریرکیلئےبلاول بھٹوکی ٹیم کوتبدیل کردیاگیا۔
تقریرکامسودہ ان کی نئی ٹیم تیارکرےگی جبکہ سابق صدرآصف علی زرداری لندن میں
بلاول اوران کی ٹیم سےمکمل رابطےمیں رہیں گے۔