نائنٹی ٹو نیوز کا سانحہ منیٰ میں لاپتہ پاکستانی حاجیوں کو اپنوں سے ملانے کا سلسلہ جاری، فضل حق کا اپنے بھائی فضل اکبر سے رابطہ
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) نائنٹی ٹو نیوز نے سانحہ منیٰ میں لاپتہ ہونے والے پاکستانی حاجیوں کو اپنوں سے ملانے کا سلسلہ جاری رکھا۔ نائنٹی ٹو نیوز کی کوششوں سے فضل حق کا رابطہ اپنے بھائی فضل اکبر سے ہو گیا۔
سانحہ منیٰ میں لاپتہ ہونے والے حاجیوں کو اپنوں سے ملانے کی ذمہ داری کا بیڑا نائنٹی ٹو نیوز نے نہ صرف اُٹھایا بلکہ پوری ذمے داری کے ساتھ نبھا بھی رہا ہے۔ اب تک کئی لاپتہ حاجیوں کا رابطہ اُن کے لواحقین سے کروایا جا چکا ہے۔ نائنٹی ٹو نیوز کی ان کاوشوں کو لاپتہ ہونے والوں اور اُن کے لواحقین نے بھی سراہا ہے۔
نائنٹی ٹو نیوز کی ہی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ سانحہ منیٰ میں خیبر ایجنسی کے علاقے لنڈی کوتل سے تعلق رکھنے والے فضل حق کا رابطہ اُن کے بھائی فضل اکبر سے ہو گیا۔ فضل حق سانحہ منیٰ کے دوران لاپتہ ہو گئے تھے جن کے بارے میں متضاد اطلاعات ملتی رہیں تاہم اس کے باوجود نائنٹی ٹو نیوز نے کوششیں جاری رکھیں جو بالآخر رنگ لے آئیں اور آج جب بھائی کا بھائی سے رابطہ ہوا تو مرجھائے ہوئے چہرے بھی کھل اُٹھے۔