Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نائنٹی ٹو نیوز کا ایک سال مکمل، وہ کر دکھایا جو معاصر ٹی وی چینلز برسوں میں نہ کر سکے، نائنٹی ٹو نیوز سب سے آگے رہا

نائنٹی ٹو نیوز کا ایک سال مکمل، وہ کر دکھایا جو معاصر ٹی وی چینلز برسوں میں نہ کر سکے، نائنٹی ٹو نیوز سب سے آگے رہا
February 6, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) نائنٹی ٹو نیوز کو ایک سال مکمل ہو گیا مگر ایک سال میں نائنٹی ٹو نیوز نے وہ کارہائے نمایاں سرانجام دیئے جو ہم عصر ٹی وی چینلز برسوں میں نہ کر سکے جس نے نائنٹی ٹو نیوز کو عوام کا ہر دلعزیز نیوز چینل بنا دیا۔ پاکستان کے پہلے ایچ ڈی نیوز چینل نائنٹی نیوز کے آغاز کے ساتھ ہی ہم یہ عزم لے کر میدان میں اترے تھے کہ ہم اپنے ناظرین کو مکمل، درست، باخبر اور باوثوق معلومات فراہم کریں گے۔ کراچی میں ہونے والے اپیکس کمیٹی کے اجلاس کے فیصلے ہوں یا ان پر عملدرآمد کی بات، رینجرز کے اختیارات ہوں یا پولیس میں سیاسی دبائو پر ہونے والے تبدیلیاں، نائن زیرو پر رینجرز کا سرچ آپریشن ہو یا ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری اور ان کی کرپشن کی ہوشربا داستانیں، گینگ وار کے سرغنہ عزیر جان بلوچ کی گرفتاری یا سائیں سرکارکی اندھا دھند کرپشن، کراچی میں چائنا کٹنگ کی بندر بانٹ یا کراچی واٹر بورڈ میں بدعنوانیاں، کراچی میں را کے سلیپر سیلز کا انکشاف، طالبان کے ٹھکانے ہوں یا ڈالر گرل ایان علی کے فون کال کے سربستہ راز نائٹی نیوز نے عوام کو وہ دکھایا جو دیکھنا چاہتے تھے۔ بات کی جائے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیمز کی وہ صولت مرزا کی ہو یا بلدیہ ٹاون فیکٹری یا سانحہ صفورا یا ڈاکٹر عمران فاروق ہم نے بتائے حیران کر دینے والے باخبر اور باوثوق حقائق۔ نائنٹی ٹو نیوز عوام کے دکھ سکھ میں بھی ساتھ رہا۔ ہیٹ اسٹروک سے ہونے والی ہلاکتیں ہوں یا مون گارڈن کے مکینوں کا مسئلہ ہو یا شہر میں جابجا گندگی اور غلاظت کے ڈھیر، ریلوے انتظامیہ کی بلیک ٹکٹ بے نقاب کی تو رپورٹر چاند نواب کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا مگر ہم نہ رکے نہ ڈرے اور سچ اور باوثوق معلومات ناظرین تک پہنچانے کا سلسلہ بھرپور طریقے سے جاری رکھا۔ ہمارے رپورٹر ثمر عباس نے اپنی جان پر کھیل کے ڈیفنس میں مسلح شخص کو قانون کے حوالے کر کے صحافت کی دنیا میں بہادری کی نئی تاریخ رقم کی۔ بلاول کے وی آئی پی پروٹوکول نے جب بسمہ کی جان لی تو آواز بنا نائنٹی ٹو نیوز۔ نائنٹی ٹو نیوز نے وطن کی دولت کو مال غنیمت سمجھ کر لوٹنے والی والی کرپٹ مافیا کا بھی ناطقہ بند رکھا۔